صفحات

جمعہ، 2 جنوری، 2026

غیر مقلد عالم نواب صدیق حسن خان کا اپنی علم الھدیٰ کتاب میں کٹے ہوئے سر کا اللہ اللہ پکارنا نقل کرنا

 

غیر مقلدین کے نواب صدیق حسن خان شیخ جلال گجراتی کے بارے میں لکھتے ہیں کہ ''لوگوں نے بادشاہ گور کے دل میں آپ کے خلاف شبہات پیدا کر دئے۔ بادشاہ نے آپ کو شہید کروا دیا۔جب قاتل آپ کے مرید کو قتل کرتے تو آپ یا قہار یا قہار پڑھتے، جب انہوں نے آپ پر تلوار چلائی تو آپ نے یا رحمٰن یا رحمٰن پڑھا اور یہی کہتے کہتے شہید ہو گئے۔آپ کا کٹا ہوا سر اللہ اللہ کی صدائیں بلند کر رہا تھا۔(تقصار،161)

نواب کے مطابق اس کتاب میں انہوں نے ضعیف اقوال کو چھوڑ دیا اور الصح الصحیح اعمال کو نقل کیا ہے۔(خود نوشت سوانح،133)توغیر مقلدین کے اپنے اصول اور  نواب کے اس صحیح حوالہ کے مطابق غیر مقلدین بزرگ کے کٹے ہوئے سر بھی اللہ اللہ پکارتے تھے۔غیر مقلدین اپنےبزرگ کے ان باتوں کو قران و حدیث سے ثابت کریں گے یا پھر اپنے اصول کے تحت تسلیم کریں گے کہ اپنی کتاب میں ایسے واقعات نقل کرنے والے نواب صدیق حسن خان اور ان کے ماننے والے مشرک و گمراہ ہیں؟؟

غلامِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم، محسن اقبال




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں