صفحات

جمعہ، 2 جنوری، 2026

غیر مقلد عالم عبداللہ غزنویؒ کو الہام، قسم ہے آسمان اور زمین کے رب کی کہ یہ بات تحقیق ہے جو تم بولتے ہو۔غیر مقلدین کے لئے غزنویؒ کا تحفہ

 

غیر مقلد عالم عبداللہ غزنویؒ کو اللہ سے الہامات ہوتے تھے۔ ان کو الہام ہوا  ـ(فو رب السماء والاعض انہ لحق مثل ما انکم تنطقون) قسم ہے آسمان اور زمین کے رب کی یہ بات تحقیق ہے جو تم بولتے ہو۔ دوسری اور تیسری بار بھی الہام ہوا۔(سوانح عبداللہ غزنویؒ،9)
 غیر مقلدین سے سوال کہ کیا الہامات کا غیر نبی پر ہونا قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟؟ تمہارے غزنوی کو الہام کیسے ہوئے؟ یہاں تو الہام میں اللہ کی قسم اٹھائی جا رہی ہے کہ جو تم بولتے ہو وہ حق ہے۔ کیا غزنوی کا یہ الہام قران و حدیث کے مخالف نہیں؟

اگر غزنوی غیر مقلدین کے لئے حجت نہیں تو ان سب الہامات اور واقعات کے بعد عبداللہ غزنوی اور ان کرامات کو لکھنے والے مشرک ہوئے یا نہیں؟؟ کہاں گئے کفر و شرک کے فتوے لگانے والے غیر مقلد؟؟؟دوسروں پر شرک و گمراہی کے فتوے لگانے والے غیر مقلد اپنے علماء کے ان الہامات اور واقعات پر شرک و گمراہی کے فتوے لگانے  سے ڈرتے کیوں ہیں؟؟
غلامِ خاتم النبیین ﷺ، محسن اقبال


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں