صفحات

جمعہ، 2 جنوری، 2026

غیر مقلد عالم عبدالمنان وزیر آبادی کا مراقبہ اور کرامتیں، مراقبہ کرنے والوں پر شرک کا فتوی لگانے والے غیر مقلدین کے لئے تحفہ

 

غیر مقلد عالم عبدالمنان وزیر آبادی کے بارے میں عبدالمجید سوہدری لکھتے ہیں کہ ''حافظ صاحب مراقبہ میں جاتے تو عجیب و غریب انکشافات ہوتے۔انہوں نے مراقبہ کر کے اپنی گمی ہوئی کتاب معالم التنزیل ڈھونڈ لی۔اسی کتاب میں لکھتے ہیں کہ آپ سے ایسے عجیب و غریب واقعات ظہور ہوئے کہ آپ سے متنفر انسان آپ کی طرف مائل ہو گئے۔ آپ کی کرامت کا ذکر کرتے لکھتے ہیں کہ آپ کے لعاب میں بچھو کے زہر کا علاج تھا۔ایک آدمی جو بچھو نے کاٹا تو آپ نے لعاب لگا دیا ، وہ ٹھیک ہو گیا۔(استاد پنجاب،108/63)
احناف پر شرک کے فتوے لگانے والے غیر مقلدین سے سوال ہے کہ کیا تمہارے عالم کا یہ مراقبہ جائز ہے؟ تمہارے عالم نے یہ مراقبہ کیسے کیا؟؟ تمہارے عالم نے کرامت دکھائی اور لعاب سے بچھو کے زہر کا علاج کیا تو کیا یہ کرامت  اور مراقبہ قران و حدیث سے ثابت ہے؟؟کیا مراقبہ کرنے والا موجودہ غیر مقلدین کے نزدیک مشرک ہے یا نہیں؟ مراقبہ کرنے پر شرک کے فتوے لگانے والے غیر مقلد اپنے عالم کے اس مراقبے اور کرامت پر کیا فتوی لگائیں گے؟؟

غلامِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم، محسن اقبال 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں