علامہ ابن قیمؒ اپنی کتاب
میں لکھتے ہیں کہ ''جمعہ کےد ن ارواح اپنے قبور کے قریب ہو جاتے ہیں۔۔۔اس دن زندہ اور
مردہ آپس میں ملتے ہیں۔۔مطرف بن عبداللہ بدر میں تھے۔وہ ہر جمعہ کو آیا کرتے تھے،ایک
دن وہ جمعہ کے دن قبرستان کے قریب تھے تو کہنے لگے:''میں نے ہر قبر والے کو اپنی قبر
پر بیٹھے دیکھا۔اس پر لوگ کہنے لگے ،یہ تو مطرف ہے جو ہر جمعہ کو آیا کرتا ہے۔مطرف
فرماتے ہیں کہ میں نے ان سے پوچھا :کیا تم بھی جمعہ سے واقف ہو؟ وہ کہنے لگے ہاں اور
ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس دن پرند کیا کرتے ہیں۔۔(زاد المعاد،1/348) فضائل اعمال میں
مردوں کے واقعات پر شرک اور گمراہی فتوے لگانے والے غیر مقلد
ابن قیمؒ پر گمراہی کے
فتوے کب لگائیں گے جو مردوں کے زندہ ہونے اور قبر سے باہر نکلنے کا واقعہ اپنی کتاب
میں نقل کرتے ہیں۔
غلامِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم، محسن
اقبال

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں